At Your Servis - Pakistani Politics, Sports, Education, Entertainment

Home Talk Shows Live Streaming Latest News Pakistan Gallery Sports Contact US Privacy Policy
Latest Story
اب فیس بک پر سروے کے بدلے رقم کمائیں
فیس بک نے مارکیٹ ریسرچ، مصنوعات کی جانچ اور سہولیات بہتر بنانے کی ایک نئی سروس شروع کی ہے جس میں عام صارفین سروے میں شامل ہوکر رقم بھی کماسکیں گے۔

پہلے مرحلے میں یہ سروس امریکا میں جاری کی گئی ہے جہاں 18 سال سے زائد عمر کے افراد ویو پوائنٹس کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں وہ کئی طرح کے سروے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس سروے کا مقصد یہ ہے کہ خود ’فیس بک سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو کم کرنا چاہتی ہے اور اس کے فوائد کو بڑھانا چاہتی ہے۔‘ اس کے علاوہ فیس بک کی جانب سے دیگر کمپنیوں کے سروے میں بھی شامل ہوا جاسکتا ہے۔

ساتھ ہی فیس بک اپنی  نئی ایپس اور فیچرز کو پہلے سے ہی آزما کر ان کو مزید بہتر بنانا چاہتی ہے اور اس میں ویو پوائنٹس ایپ اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

1000 پوائنٹس کے 5 ڈالر

یاد رہے کہ یہ سروس ابھی امریکا میں ہی پیش کی جارہی ہے۔ اگر کوئی ویو پوائںٹس ایپ پر 15 منٹ سروے کرتا ہے تو اس سے 1000 پوائنٹس ملتے ہیں جس کے بعد آپ پے پیل کے ذریعے 5 ڈالر کماسکتےہیں۔ فیس بک نے کہا ہے کہ وہ اس ڈیٹا کو اپنے تک ہی محدود رکھے گی اور کسی تیسرے فریق کو فروخت نہیں کرے گی۔