not found
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) تھری کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں9وکٹ کے نقصان پر 121رنز بنائے ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے لئے 122رنز کا ہدف سیٹ کیا ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گزشتہ میچ میں 43رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے لیوک رونچی کو آئوٹ کرنے کے لئے برینڈن مکلم نے فخر زمان کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور وہ کامیاب رہے ،پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی رونچی صفر رنز پر بولڈ ہوگئے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 18 کے مجموعی اسکور پر گر گئی ،6رنز بنانے والے دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو سہیل خان نے سنیل نارائن کی مدد سے قابو کرلیا۔
لاہور قلندرز کو تیسری اور اہم وکٹ 29 کے اسکور پر مل گئی ،کپتان مصباح الحق 4 رنز کو سلمان ارشاد نے رامدین کی مدد سے میدان چھوڑ نے پر مجبور کردیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی وکٹ44 کے اسکور پر گری، سمیت پٹیل 9رنز کو یاسر شاہ نے پویلین کا راستہ دکھایا ۔
لاہور قلندرز کو 5ویں وکٹ 69کے اسکور پر ملی، 3چوکوں کی مدد سے 16رنز بنانے والے آصف علی کو یاسر شاہ نے بولڈ کردیا ،انہوں ڈومینی کے ساتھ 25قیمتی رنز کی شراکت قائم کی۔